امریکی کمپنیوں پر سائبر حملے،بائیڈن کا سخت جواب دینے کا عندیہ

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹیم کے چیف آف اسٹاف نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مشتبہ سائبر حملوں میں ملوث ہونے پر روس کے خلاف سخت مؤقف اپنایا جائے گا

1549167
امریکی کمپنیوں پر سائبر حملے،بائیڈن کا سخت جواب دینے کا عندیہ

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹیم کے چیف آف اسٹاف نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مشتبہ سائبر حملوں میں ملوث ہونے پر روس کے خلاف سخت مؤقف اپنایا جائے گا۔

نامزد چیف آف اسٹاف رون کلین کا کہنا تھا کہ سائبر جاسوسی جیسی کاروائیوں کے لیے روس پر پابندیاں عائد کرنے سے بھی زیادہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

کانگریس میں دونوں جماعتوں کے ارکان نے سائبر حملوں کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 واضح  رہے کہ گزشتہ ہفتے بڑے پیمانے پر ایسےسائبر حملوں کا انکشاف کیا گیا تھا جس میں پچاس سے زائد امریکی حکومتی اداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب روس نے ان حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں