امریکہ روس میں اپنے تمام تر قونصل خانوں کو بند کر رہا ہے

امریکہ صرف ماسکو میں اپنے سفارتخانے کے ذریعے  خدمات فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا

1548285
امریکہ روس میں اپنے تمام تر قونصل خانوں کو بند کر رہا ہے

متحدہ امریکہ میں حکومت نے کانگرس  کو روس میں سفارتی دفاتر کی تعداد ایک تک کم کرنے  کے فیصلے سے آگاہی کرا دی ہے۔

اسوسیئٹیڈ  پریس ایجنسی  کی خبر کے مطابق امریکی حکومت نے دس دسمبر کو روسی شہر ولادیووستوک  میں قونصل خانے کو مکمل طور پر بند کرنے اور  یکاترنگ برگ  کے قونصل خانے کی سرگرمیوں کو عبوری طور پر روکنے    کی سفارش پر مبنی فیصلہ کانگرس کو بھیج دیا ہے۔

امریکی قونصل خانوں کے بارے میں یہ اقدام روسی حکومت  کی جانب سے سال 2017 میں اس ملک میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد میں گراوٹ لائے جانے کی درخواست کا نتیجہ ہے۔

قونصل خانوں کو بند کرنے کے عمل کے بعد امریکہ صرف ماسکو میں اپنے سفارتخانے کے ذریعے  خدمات فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں