ترک کونسل، ہم امریکی پابندیوں کے خلاف ترکی کے شانہ بشانہ ہیں

ہم ترکی کی ڈائیلاگ اور سفارتی طریقوں سے اس معاملے کو حقائق  اور سیاسی  غیر جانبداری   کے دائرہ کار میں حل کیے جانے کی تجویز کی حمایت کرتے  ہیں

1546488
ترک کونسل، ہم امریکی پابندیوں کے خلاف ترکی کے شانہ بشانہ ہیں

ترکی زبان بولنے والے ممالک کی  ترک کونسل نے متحدہ امریکہ کے پابندیوں کے فیصلے کے بر خلاف ترکی  کے شانہ بشانہ ہونے کا پیغام دیا ہے۔

کونسل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  ڈپٹی  سیکرٹری جنرل  قسمت گیوزیلووف کے پیغام  کو جگہ دی ہے۔

اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’امریکی یکطرفہ پابندیوں کا فیصلہ غیر حق بجانب ہے۔ ہم ترکی کے ساتھ  ہیں۔ ہم ترکی کی ڈائیلاگ اور سفارتی طریقوں سے اس معاملے کو حقائق  اور سیاسی  غیر جانبداری   کے دائرہ کار میں حل کیے جانے کی تجویز کی حمایت کرتے  ہیں۔ ‘‘

 


 

 



متعللقہ خبریں