ترکی پر پابندیوں کے خلاف روس کا ردعمل، پابندیاں امریکہ کے تکبر کا اظہار ہیں: لاوروف

امریکہ نے ترکی پر پابندیاں  لگا کرایک دفعہ پھر  بین الاقوامی قانون کے خلاف متکبر روّیے کا  اظہار  کیا ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1545783
ترکی پر پابندیوں کے خلاف روس کا ردعمل، پابندیاں امریکہ کے تکبر کا اظہار ہیں: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ" امریکہ نے ترکی پر پابندیاں  لگا کرایک دفعہ پھر  بین الاقوامی قانون کے خلاف متکبر روّیے کا  اظہار  کیا ہے"۔

لاوروف نے اپنے دورہ بوسنیا ہرزیگوینیا میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے بیہودہ شکل میں پابندیوں کا استعمال کیا ہے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ "امریکہ کا ترکی پر پابندیاں لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف اس کے پُر تکبر روّیے کا ایک اور اظہار ہے۔ یقیناً یہ روّیہ، فوجی ۔تیکنیکی تعاون  سمیت بین الاقوامی سطح پر بحیثیت ایک ذمہ دار شریک کے، امریکہ کے اعتبار  میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہا"۔

واضح رہے کہ امریکہ نے روس سے ایس۔400 دفاعی سسٹم خریدنے کی وجہ سے  ترکی پر بعض پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں