روسی ہیکرز کا امریکی امور خزانہ و تجارت پر سائبر حملہ

وائٹ ہاوس کے ترجمان برائے قومی سلامتی کونسل جان اولیوٹ کے مطابق، امور خزانہ اور امور تجارت کے  ادارہ برائے اطلاعات و ٹیلی مواصلات پر روسی ہیکرز کی جانب سےحملہ کیا گیا ہے

1544974
روسی ہیکرز کا امریکی امور خزانہ و  تجارت پر سائبر حملہ

امریکی حکومت نےخزانہ سمیت دو وزارتوں پر  سائبرحملے کی تصدیق کی ہے ۔

 وائٹ ہاوس کے ترجمان برائے قومی سلامتی کونسل جان اولیوٹ کے مطابق، امور خزانہ اور امور تجارت کے  ادارہ برائے اطلاعات و ٹیلی مواصلات پر روسی ہیکرز کی جانب سےحملہ کیا گیا ہے ، سائبر سیکیورٹی ایجنسی حملے سے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے جبکہ  ایف بی آئی روسی خفیہ سروس ایس وی آر کےخلاف تحقیقات کررہی ہے۔

ترجمان کا  مزید کہنا ہےکہ حکومت حملے سے متعلق تمام رپورٹس سے آگاہ ہے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔



متعللقہ خبریں