نائیجیریا: نامعلوم افراد نے مسافر بس پر حملہ کر دیا:16افراد ہلاک متعدد زخمی

مقامی پریس کے مطابق، دار الحکومت ابوجہ  ۔کانو قومی شاہراہ  پر واقع ڈمباٹا نامی علاقے میں بعض نا معلوم افراد نے مسافر بس پر دھاوا بولتےہوئے سولہ افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا

1543752
نائیجیریا: نامعلوم افراد نے مسافر بس پر حملہ کر دیا:16افراد ہلاک متعدد زخمی

 مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے صوبہ کانو میں مسافر بس پر حملہ ہوا جس میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، دار الحکومت ابوجہ  ۔کانو قومی شاہراہ  پر واقع ڈمباٹا نامی علاقے میں بعض نا معلوم افراد نے مسافر بس پر دھاوا بولتےہوئے سولہ افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

 صوبائی گورنر عبداللہ عمر گانڈوجے نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں حفاظتی اہلکاروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 واضح رہے کہ مویشی بانی کرنے والے فولانی  اور کاشتکاروں سے مقامی  قبائل کا تنازعہ ہے جس پر  اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں