امریکہ صومالیہ سے اپنے فوجیوں کا انخلا کر رہا ہے

صومالیہ سے انخلا کیے جانے والے بعض فوجیوں و کینیا اور جبوتی کے امریکی اڈوں کو منتقل کیا جا سکتا  ہے، وال سٹریٹ جرنل کا دعوی

1539982
امریکہ صومالیہ سے اپنے فوجیوں کا انخلا کر رہا ہے

امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں تعینات امریکی فوجیوں کی ایک کثیر تعداد کے سال 2021 کے اوائل تک  اس ملک سے انخلا کی ہدایات جاری کر دیں۔

امریکی وزارت ِ دفاع نے  ٹرمپ کی ہدایت کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’صدر ٹرمپ نے  پینٹا گون اور امریکہ کے افریقی ہیڈ کوارٹر کو صومالیہ  میں فرائض ادا کرنے والے امریکی فوجیوں کی اکثریت کو سال نو کے آغاز  تک  از سر نو متعین کیا جائیگا۔

بتایا گیا ہے کہ صومالیہ میں  لگ بھگ 700 فوجی متعین ہیں  اور انخلا کے شیڈول کے بارے میں تفصیلات سیکیورٹی جواز میں پیش نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب روزنامہ  وال سٹریٹ جرنل   نے  دعوی کیا ہے کہ صومالیہ سے انخلا کیے جانے والے بعض فوجیوں و کینیا اور جبوتی کے امریکی اڈوں کو منتقل کیا جا سکتا  ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے پیشتر افغانستان، عراق اور صومالیہ میں متعین امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی لانے کا اشارہ دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں