آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے دس نومبرآرمینیا کی شکست کو آذربائیجان کا یومِ فتح قرار دے دیا

آذربائیجان کی ایوان صدر کے بیان کے مطابق ، صدر الہام علی ایف نے 10 نومبر کو "یوم فتح" قرار دینے کے بعد اس دن کو   ہر سال منانے کا اعلان کیا ہے

1538269
آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے دس نومبرآرمینیا کی شکست کو آذربائیجان کا یومِ فتح قرار دے دیا

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے آرمینیا کی جانب سے  دس نومبر کو قبول کردہ  شکست کو "یوم فتح" کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

آذربائیجان کی ایوان صدر کے بیان کے مطابق ، صدر الہام علی ایف نے 10 نومبر کو "یوم فتح" قرار دینے کے بعد اس دن کو   ہر سال منانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر الہام علی ایف نے 27 ستمبر کو ، اذربائیجان کی فوج کی جانب سے اپنے علاقے کو بچانے کے لئے کیے گئے آپریشن کے آغاز کے دن کو ، شہدا کے لئے "یادگاری دن" کے طور پر بھی منانے  کا اعلان  کیا ہے۔

آرمینیا نے آذربائیجان کی فوج کے 44 روزہ آپریشن کے دوران 5 شہروں کے مراکز ، 4 شہروں اور 286 دیہاتوں کی آزادی کے بعد شکست تسلیم کی تھی۔

آرمینیا نے 10 نومبر کو اس معاہدے پر دستخط کیے ، جس میں وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ ادم ، لاچین اور کیل باجر صوبوں کو خالی کردیں گے۔

آذربائیجان کی فوج کی فتح کی وجہ سے دارالحکومت باکو میں ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

دارالحکومت کے مشہور فریڈم اسکوائر میں منعقدہ تقریب میں آرمینیائی فوج سے آزربائیجانی فوج کے قبضے میں رکھی گئی بکتر بند گاڑیاں اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ ابھی تک اس تقریب کی تاریخ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



متعللقہ خبریں