امریکہ، شاپنگ مال پر مسلح حملے میں کم ازکم 8 افراد زخمی

حملہ آور 20 تا 30 سال کا ایک سفید فام شخص تھا جس کی تلاش جاری ہے

1531766
امریکہ، شاپنگ مال پر مسلح حملے میں کم ازکم 8 افراد زخمی

متحدہ امریکہ کی ریاست وسکونسن  کے شہر واؤ واتوسا میں ایک شاپنگ مال پر مسلح حملے میں کم ازکم 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واؤ واتوسا  محکمہ پولیس کے چیف بیری ویبر کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس دوران 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

ویبر  کا کہنا  ہے کہ حملہ آور 20 تا 30 سال کا ایک سفید فام شخص تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

حملے کی وجہ کے فی الحال قطعی نہ  ہونے کا ذکر کرنے والے  ویبر نے بتایا کہ  ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ کسی تنازع  کے باعث وقوع پذیر ہوا ہے اور یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں