امریکہ افغانستان اور عراق میں فوجیوں کی تعداد کو کم کر کے 2 ہزار 500 کر دے گا

امریکہ 15 جنوری 2021 سے افغانستان اور عراق میں  فوجیوں کی تعداد کو کم کر کے 2 ہزار 500 کر دے گا: کرسٹوفر ملر

1529800
امریکہ افغانستان اور عراق میں فوجیوں کی تعداد کو کم کر کے 2 ہزار 500 کر دے گا

امریکہ کے نائب وزیر دفاع  کرسٹوفر ملر نے کہا ہے کہ امریکہ 15 جنوری 2021 سے افغانستان اور عراق میں  فوجیوں کی تعداد کو کم کر کے 2 ہزار 500 کر دے گا۔

پینٹاگون میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں ملر نے کہا ہے کہ " 15 جنوری 2021 سے افغانستان میں ہمارے فوجیوں کی تعداد 2 ہزار 500 ہو گی۔ اسی طرح عراق میں بھی ہمارے فوجیوں کی تعداد 15 جنوری 2021 سے 2 ہزار 500 ہو گی"۔

ملر نے کہا ہے کہ " صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ  قومی سلامتی کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے اور کئی ماہ سے  قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ جاری صلاح مشورے کا نتیجہ ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہم نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ اور افغانستان کے صدر اشرف غنی سمیت متعدد اتحادی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مشورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم ،11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد افغانستان اور عراق پر قبضے سے شروع ہونے والی جنگوں کو ختم کریں گے اور اپنے بچوں کو ان غیر معیادی جنگوں کے بوجھ سے نجات  دلائیں گے"۔

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ او برائن نے بھی وائٹ ہاوس سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ"عراق اور افغانستان میں رہنے والے فوجی ان ممالک میں امریکی سفارت خانوں اور دیگر امریکی اداروں کی حفاظت کریں گے۔ صدر ٹرمپ، ماہِ مئی تک ان ممالک سے، تمام امریکی فوجیوں کی محفوظ شکل میں اپنے گھروں کو واپسی کی امید رکھتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں