نائیجیریا: موٹر سائیکل سوار افراد کا مسلح حملہ، 11 افراد ہلاک، 4 زخمی

نائیجیریا کے صوبے کادونیا میں موٹر سائیکل سوار افراد کے مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

1529352
نائیجیریا: موٹر سائیکل سوار افراد کا مسلح حملہ، 11 افراد ہلاک، 4 زخمی

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے صوبے کادونیا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موصول معلومات کے مطابق کادونیا سے منسلک گاوں آلباسو پر موٹر سائیکل سوار  افراد کے مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

گاوں کے سرکردہ افراد میں سے نوح ابوبکر  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے گاوں میں پہنچنے تک مسلح حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔

ابوبکر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے حملے کے بارے میں تفتیش کا آغاز کروا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں موٹر سائیکل سوار افراد کے مسلح حملوں کی وجہ سے بعض صوبوں میں موٹر سائیکل کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں