افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کا مزید انخلا،ٹرمپ کا اعلان متوقع

یاد رہے کہ امريکی عسکری قيادت دونوں ملکوں سے قبل از وقت انخلاء کے خلاف ہے اور کئی مرتبہ تنبيہ کر چکی ہے کہ جلد بازی میں کیے گئے ايسے کسی فيصلے کے منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہيں

1529189
افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کا مزید انخلا،ٹرمپ کا اعلان متوقع

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان اور عراق ميں تعينات ملکی دستوں ميں مزيد کٹوتی کا اعلان کرنے والے ہيں۔

بتیا گیا ہے کہ اس وقت افغانستان ميں ساڑھے چار تا پانچ ہزار جبکہ عراق ميں تين ہزار امريکی فوجی تعينات ہيں۔

اس مجوزہ کٹوتی کے بعد دونوں ملکوں ميں امريکی فوجيوں کی مجموعی تعداد صرف ڈھائی ہزار کے قريب رہ جائے گی۔

اس منصوبے کے بارے ميں فوجی کمانڈرز کو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر آگاہ کيا گيا مگر فی الحال اس بارے ميں باقاعدہ حکام نامہ جاری نہيں کيا گيا ہے۔

امريکی عسکری قيادت دونوں ملکوں سے قبل از وقت انخلاء کے خلاف ہے اور کئی مرتبہ تنبيہ کر چکی ہے کہ جلد بازی میں کیے گئے ايسے کسی فيصلے کے منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہيں۔

دوسری جانب نیٹو کے سربراہان نے ٹرمپ کے افغانستان سے تیزی سے امریکی فوجی انخلاء کے لیے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلد بازی ہوگی۔



متعللقہ خبریں