رومانیہ: کووڈ۔19 ہسپتال میں آگ لگ گئی، 10 کورونا وائرس مریض ہلاک

رومانیہ میں کووڈ۔19 ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں آگ لگنے کے نتیجے میں وینٹی لیٹروں پر لگے 10 مریض ہلاک

1527920
رومانیہ: کووڈ۔19 ہسپتال میں آگ لگ گئی، 10 کورونا وائرس مریض ہلاک

رومانیہ کے شہر پیاترا نیامس میں کووڈ۔19 ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں آگ لگنے کے نتیجے میں وینٹی لیٹروں پر لگے ہوئے 10 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیاتر انیامس  سٹی ہسپتال سے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آگ  کل شام کے وقت لگی جس کے نتیجے میں وینٹی لیٹروں پر لگے 16 کورونا وائرس مریضوں میں سے 10 کی موت واقع ہو گئی ۔ 6 مریضوں اور ایک ڈاکٹر کی حالت نازک ہے۔

وزیر صحت نیلو تاتارو  نے پیاترا نیامس سٹی ہسپتال روانگی سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مریضوں کو دیگر قریبی سٹی ہسپتالوں میں متقل کر دیا گیا ہے اور آگ  بجلی کی لیکیج کی وجہ سے لگنے کا امکان ہے۔



متعللقہ خبریں