امریکہ: صدر ٹرمپ کے حق میں احتجاجی مظاہرے

انتخابات میں دھاندلیوں کے دعوے کے ساتھ صدر ٹرمپ کے حامیوں کا دارالحکومت واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ

1527946
امریکہ: صدر ٹرمپ کے حق میں احتجاجی مظاہرے

امریکہ میں 3 نومبر  کے صدارتی انتخابات سے متعلق مباحث کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران انتخابات میں دھاندلیوں کے دعوے کے ساتھ صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کل دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہزاروں کی تعداد میں ٹرمپ کے حامیوں نے انتخابات میں دھاندلیوں کے دعوے کے ساتھ  ملین میگا  یعنی امریکہ کو دوبارہ سے عظیم بناو کے زیرِ عنوان مارچ کی۔

صدر ٹرمپ نے بھی گاڑیوں کے کانوائے کے ساتھ مظاہرین کا ساتھ دیا اور فریڈم پلازہ کے گرد چکر لگاتے ہوئے ہاتھ ہلا کر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہاں پر تقریروں کے بعد مظاہرین کے ایک حصے نے کانگریس کی عمارت کی طرف  مارچ شروع کر دی۔

امریک سپریم کورٹ کے سامنے جمع  ایک اور گروپ نے میگا کی تحریر والی ٹوپیاں اور شرٹیں پہن رکھی تھیں۔ مظاہرین نے ٹرمپ کے حق میں نعرے لگائے اور منصفانہ اور آزاد انتخابات کا مطالبہ کیا۔

وائٹ ہاوس کے قریب ٹرمپ کے حامی گروپوں اور  بلیک لائیوز میٹر BMLاور اینٹیفا Antifa جیسے گروپوں کا آمنا سامنا ہوا۔ مخالف گروپ نے زبانی  جھگڑا کیا اور بعض مقامات پر چھوٹےپیمانے پر ہاتھا پائی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر ایک افریقی عورت پر چاقو کے حملے کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

پولیس نے فوری مداخلت کر کے گروپوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا اور کم از کم 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔



متعللقہ خبریں