"امریکہ کی صدارتی دوڑ"بائیڈن کو جارجیا میں بھی برتری حاصل

امریکی انتخاب کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی پانچ میں سے ایک ریاست جارجیا میں بھی جوبائیڈن نے برتری حاصل کر لی ہےاوروہ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں

1522889
"امریکہ کی صدارتی دوڑ"بائیڈن کو جارجیا میں بھی برتری حاصل

امریکی انتخاب کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی پانچ میں سے ایک ریاست جارجیا میں بھی جوبائیڈن نے برتری حاصل کر لی ہے. ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

خبر کے مطابق ریاست جارجیا میں جو بائیڈن کو 917 ووٹوں کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ اس ریاست میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ہی بائیڈن کے الیکٹرول ووٹ کی تعداد 269 ہوجائے گی.

 جو بائیڈن اب تک 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اگر جارجیا میں فتح سمیٹتے ہیں تو ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے اور وہ ملک کے 44 ویں صدر منتخب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے رائے دہی کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مسلسل سست روی کا شکار ہے۔
پنسلوانیا، جارجیا، الاسکا، نارتھ کیرولینا اور نواڈا سے حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔ اب تک کے نتائج میں جوبائیڈن کا پلڑا بھاری ہے۔
امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔
امریکی ریاست نیواڈا کے6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار نے 49.4 فیصد ووٹ لیے ہیں۔
پنسیلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انچاس اعشاریہ سات اور جوبائیڈن نے انچاس فیصد ووٹ لیے ہیں۔20 الیکٹورل ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں نوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو پچاس اور جوبائیڈن کو انچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جارجیا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر معمولی برتری حاصل ہے۔
سولہ الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں گنتی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ الاسکا میں ٹرمپ کو  جوبائیڈن پر برتری حاصل ہے ۔ ریاست میں پچاس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے۔

ورجنیا میں جوبائیڈن نے 13 اور ورمونٹ میں 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن آبائی ریاست ڈلاویر سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

جوبائیڈن نے ریاست ایلا نوائے میں 20 الیکٹورل ووٹوں کیساتھ فتح حاصل کی۔ کینٹی کٹ7 ، میسی چیوسٹس11، پینلسوینیا 20 اور کولوراڈو میں جوبائیڈن نے 9 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن نیو میکسیکو میں بھی 5 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

اوکلا ہوما میں ٹرمپ 7 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں۔ جنوبی ڈکوٹا میں ٹرمپ نے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے بازی مار لی ہے۔

ارکنساس میں ٹرمپ 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں۔ ٹینیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 الیکٹورل ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے۔
کینٹکی میں ٹرمپ کی 8 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ برتری ہے۔ انڈیانا میں ٹرمپ نے 11 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ جیت اپنے نام کی ہے۔ مغربی ورجینیا میں 5 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ ٹرمپ کو فتح ملی ہے۔

ٹرمپ ریاست اوٹا سے بھی 6 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ امریکی ریاست مسوری میں ٹرمپ نے10 الیکٹورل ووٹ لے کر جیت حاصل کی ہے۔

رپبلکن پارٹی کے امیدوار امریکی ریاست فلوریڈا20 اورمسیپی6 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ہیں
ڈونلڈٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 1960کےبعد کوئی امیدوار اوہائیو میں کامیابی کے بغیر صدارتی انتخاب نہیں جیتا۔ ٹرمپ نے ریاست آئیوا میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
 خیال رہے کہ امریکہ کی ہر ریاست کو اس کی آبادی کے تناسب سے الیکٹورل کالج میں ووٹ ہوتے ہیں۔ 

سال2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے مجموعی طور پر صدر ٹرمپ سے 30 لاکھ ووٹ زیادہ حاصل کیے تھے لیکن وہ الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھیں



متعللقہ خبریں