امریکہ: " گھر میں رہیں، محفوظ رہیں"، ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے آٹو میٹک کالیں
امریکہ میں ووٹروں کو آٹو میٹک کالوں کے ذریعے گھروں میں رہنے کی تنبیہ، ایف بی آئی نے تفتیشی کاروائی شروع کر دی
امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ووٹروں کو " گھر میں رہیں، محفوظ رہیں" کا پیغام دینے والی آٹو میٹک کالوں کے بارے میں تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکہ کے محکمہ برائے داخلہ سلامتی سے ایک بااثر شخصیت نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے آٹو میٹک کال کے ذریعےدئیے جانے والے پیغام کے بارے میں ایف بی آئی کی طرف سے تفتیشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پیغام کے الفاظ اس طرح تھے کہ" یہ صرف ایک تجرباتی اپیل ہے۔ وقت گھر میں رہنے کا وقت ہے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں" ۔
مذکورہ شخصیت نے ووٹروں سے متین رہنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اس نوعیت کی فیک کالوں کا احتمال ہر انتخابات میں ہو سکتا ہے۔
ایف بی آئی کی موضوع سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
متعللقہ خبریں
میرا نہیں خیال کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ چھِڑے گی: بائڈن
امریکہ، اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ ہم اسرائیل کی حفاظت کریں گے: صدر جو بائڈن