گھانا میں کلیسے کی عمارت گر گئی، متعدد ہلاک

قومی ادارہ برائے  قومی آفات کے صوبائی ذمے دار  رچرڈ آمور ےارٹی نے  بتایا کہ یہ کلیسا مانسو اکروسو نامی علاقے میں واقع تھا جس کے ملبے سے اٹھارہ نعشیں بازیاب کر لی گئی ہیں جبکہ آٹھ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے

1514495
گھانا میں کلیسے کی عمارت گر گئی، متعدد ہلاک

گھانا کے صوبہ ایسٹرن میں چھ منزلہ کلیسے کی عمارت گرنے سے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 قومی ادارہ برائے  قومی آفات کے صوبائی ذمے دار  رچرڈ آمور ےارٹی نے  بتایا کہ یہ کلیسا مانسو اکروسو نامی علاقے میں واقع تھا جس کے ملبے سے اٹھارہ نعشیں بازیاب کر لی گئی ہیں جبکہ آٹھ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

 علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں  جبکہ  مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  جب یہ  عمارت گری اس وقت وہاں ساٹھ سے زائد افراد موجود  تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں