ویتنام میں سیلاب و لرزش اراضی سے 80 افراد ہلاک

38 افراد سے تا حال کوئی اطلاع نہیں مل سکی، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

1511876
ویتنام میں سیلاب و لرزش اراضی سے 80 افراد ہلاک

 

ویتنام میں مؤثر ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے  سیلاب اور لرزشِ اراضی سے 80 سے زائد افراد جان بحق جبکہ 38 لا پتہ ہو گئے۔

شدید بارشوں سے  ہونے والی تباہ کاریوں میں امدادی ٹیم کے ارکان سمیت  84 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تو 38 افراد سے تا حال کوئی اطلاع نہیں مل سکی، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ویتنام آفات کا سد باب و کنٹرول مرکز کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے 52 ہزار 933 مکانات زیر آب آ گئے جبکہ 24 ہزار 734 مکانات کو نقصان پہنچا۔

وزیر اعظم نگوین شوآن پوچ نے متاثرین کے لیے مالی امداد جمع کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں