آذری فوج کی پیش قدمی ،آرمینی فوج کو بھاری نقصان ملنے کی اطلاع

آرمینی فوج نے رات بھر حملوں کی کوششیں کیں جنہیں آذری فوج نے ناکام بناتےہوئے اسے بھاری نقصان پہچایا جس پر آرمینی فوج نے پسپائی کا سہارا لیا

1509399
آذری فوج کی پیش قدمی ،آرمینی فوج کو بھاری نقصان ملنے کی اطلاع

آذری فوج نے آرمینیا  کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے۔

 آذری وزرات دفاع  کے مطابق، آغ درہ،آغدام،فضولی مجبرائیل اور ہادروت  میں حالات میں کشیدگی بدستور  برقرار ہے ۔

آرمینی فوج نے رات بھر حملوں کی کوششیں کیں جنہیں آذری فوج نے ناکام بناتےہوئے اسے بھاری نقصان پہچایا جس پر آرمینی فوج نے پسپائی کا سہارا لیا۔

بتایا گیا ہےکہ آذری فوج نے آرمینیا کے دوعدد ٹی 72 ٹینک،ایک عدد ایم ٹو ایم طیارہ شکن توپ،چار عدد گرڈ میزائل نظام،ایک عدد ڈی۔20ایک عدد ڈی۔30دو عدد  ڈی۔1  ہویٹزر اور چند ایک ڈرون اور  گاڑیاں تباہ کر دیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں موجود آرمینی فوج  کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ  دشمن فوج کو گاڑیوں،اسلحے اور ایندھن کی قلت کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے گوران بے، آغدام ،آغاچا بدی  اور ترتر میں گولہ باری  جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں