آذربائیجان کی پیش قدمی جاری،بعض قصبوں پر آذری پرچم لہرا دیا گیا

آذری فوج نے آرمینی فوج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جسکےنتیجے میں اس  کی رسائی ان ٹھکانوں سے کٹ چکی ہے، فوجیوں کے درمیان  افراتفری پھیل چکی ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں۔

1505918
آذربائیجان کی پیش قدمی جاری،بعض قصبوں پر آذری پرچم لہرا دیا گیا
cebrail azerbaycan bayragi.jpg

آذری فوج  اپنے علاقوں کو آزاد کروانے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

آذری وزارت دفاع کے مطابق،گزشتہ روز سے ابتک تمام محاذوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں ،آذری فوج نے آرمینی فوج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جسکےنتیجے میں اس  کی رسائی ان ٹھکانوں سے کٹ چکی ہے، فوجیوں کے درمیان  افراتفری پھیل چکی ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ روز سے ابتک  آرمینی فوج کے اسلحے اور دیگر سازو سامان سے لیس گوداموں  اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ اس کا ایک ٹینک بھی ناکارہ حالت میں بازیاب کیا گیا ہے، آرمینی فوج کی  پانچ  بریگیڈز کا کمانڈر بھی ان جھڑپوں میں ہلاک  جبکہ دسویں کمان کا ایک دیگر ڈویژن کمانڈر بھی شدید زخمی ہو چکا ہے۔

 اس دوران آرمینیا کے زیر کنترول جبرائل شہر کے بعض قصبوں میں آذری پرچم لہرا دیا گیاہے۔

بعض ویڈیو مناطر بھی جار کیے گئے ہیں جن میں آرمینی فوج کو  الٹے پیروں  بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سالوں سے آرمینیا کے زیر قبضہ آذری علاقوں پر اب   آزربائیجان کا قومی پرچم لہرا  رہا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں