"آزاد اور کھُلا انڈو۔پیسیفک " نظریہ علاقائی سلامتی کی بنیادوں میں سے ایک ہے: پومپیو

"آزاد اور کھُلا انڈو۔پیسیفک " نظریہ اور امریکہ۔ جاپان اتحاد بیسیوں سالوں سے ہمارے عوام کی خوشحالی اور امن   کا ضامن بنا ہوا ہے: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1503752
"آزاد اور کھُلا انڈو۔پیسیفک " نظریہ علاقائی سلامتی کی بنیادوں میں سے ایک ہے: پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ "آزاد اور کھُلا انڈو۔پیسیفک " نظریہ علاقائی سلامتی کی بنیادوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ نظریہ اور امریکہ۔ جاپان اتحاد   بیسیوں سالوں  سے ہمارے عوام کی خوشحالی اور امن   کا ضامن بنا ہوا ہے۔

پومپیو، چین کے خلاف بنائے گئے اور امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان پر مشتمل اتحاد 'کوآڈ' Quad  کے دائرہ کار میں  منعقدہ مذاکرات میں شرکت کے لئے جاپان کےدارالحکومت ٹوکیو کے دورے پر ہیں۔

کوآڈ اجلاس سے قبل جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشی میتسو نے وزارت خارجہ میں اپنے امریکی ہم منصب پومپیو کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

موتیگی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے وزارت اعظمیٰ کے فرائض سنبھالنے والے سُوگا یوشی ہیدے اور ان کی کابینہ گذشتہ وزیر اعظم آبے شینزو  کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سُوگا انتظامیہ علاقائی امن استحکام کے ضامن جاپان۔امریکہ اتحاد کو مزید  آگے لے جانے والی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

موتیگی نے کہا ہے کہ آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک نظرئیے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جاپان اور امریکہ کی حیثیت سے ہم بلا تعطل بین الاقوامی برادری کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔

بعد ازاں پومپیو نے کہا ہے کہ " آزاد اور کھُلا انڈو۔پیسیفک نظریہ نہ صرف علاقائی سلامتی کی بنیادوں میں سے ایک ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ نظریہ اور امریکہ ۔ جاپان اتحاد بیسیوں سالوں سے ہمارے عوام کے امن و خوشحالی کا بھی ضامن بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چہار فریقی سکیورٹی ڈائیلاگ یا پھر کوآڈ  2007 میں  امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے درمیان ایک ڈائیلاگ فورم کی شکل میں شروع ہوا جسے 2017 میں چہار فریقی اتحاد میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں