آذربائیجان: مزید 7 دیہات کو آزاد کروا لیا گیا

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کی طرف سے مزید 7 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کا اعلان

1502361
آذربائیجان: مزید 7 دیہات کو آزاد کروا لیا گیا

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف  نے کل مزید 7 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کا اعلان کیا ہے۔

علی ایف نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " آج آذربائیجان کی فوج نے ضلع ترتر کے گاوں تالش، ضلع جبرائیل کے دیہات مہدی لی،  چاکر لی، زیریں مارالیان، شیبے اور کوئیجاک اور  ضلع فضولی کے گاوں زیریں عبدالرحمان کو آزاد کروا لیا ہے"۔

الہام علی یف نے اس سے قبل بھی ماداگیز  کی آرمینی قبضے سے رہائی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ آرمینی فوج نے  27 ستمبر کو آذربائیجان کے شہریوں پر حملے کا آغاز کیا  جس کے جواب میں آذربائیجان کی فوج نے  جوابی کاروائی کر کے بعض مقبوضہ علاقوں کو رہا کروا  لیا ہے۔



متعللقہ خبریں