بنیامین نیتان یاہو اپنے گندے کپڑے امریکہ سے دھلواتے ہیں: دی واشنگٹن پوسٹ

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو امریکہ جاتے ہوئے اپنے گندے کپڑے بھی ساتھ لے جاتے اور  وہاں سے دھلواتے ہیں

1496824
بنیامین نیتان یاہو اپنے گندے کپڑے امریکہ سے دھلواتے ہیں: دی واشنگٹن پوسٹ

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو امریکہ جاتے ہوئے اپنے گندے کپڑے بھی ساتھ لے جاتے اور  وہاں سے دھلواتے ہیں۔

روزنامہ دی واشنگٹن پوسٹ کے لئے بیانات میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم اپنے واشگٹن کے دوروں  پر گندے کپڑوں سے بھرے سوٹ کیسوں کے ساتھ آتے ہیں اور امریکہ کے صدارتی گیسٹ ہاوس  کی لانڈری سے مفت دھلواتے ہیں۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ زیادہ تر سیاست دان اپنے گندے کپڑے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نیتان یاہو اپنے گندے کپڑے واشگٹن اپنے ساتھ لاتے ہیں۔

روزنامہ دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خبر میں  الفاظ کو استعارۃ نہیں ان کے حقیقی معنوں میں استعمال کیا گیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے سب سے زیادہ طویل عرصے تک عہدہ وزارت اعظمیٰ پر رہنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گٹھ جوڑ سے مشرق وسطیٰ میں دھونس  اور زبردستی کی پالیسیوں  کی وجہ سے پہچانے جانے  والے وزیر اعظم نیتان یاہو  امریکہ کے صدارتی گیسٹ ہاوس کے ملازمین میں گندے کپڑوں کی وجہ سے بھی  شہرت رکھتے ہیں۔

اخبار کے لئے بیان میں گیسٹ ہاوس کے ایک ملازم نے کہا ہے کہ ہم سے دھلوانے کے لئے حقیقتاً گندے کپڑوں سے بھرے سوٹ کیسوں کے ساتھ امریکہ کے دورے پر آنے والے واحد وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو ہیں۔ ایسا بہت سے دوروں میں کرنے کی وجہ سے اب اسے اتفاق نہیں کہا جا سکتا بلکہ صاف ظاہر ہے کہ ایسا  قصداً کیا جاتا ہے۔

تاہم واشنگٹن میں اسرائیل کے سفیر نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ دعوی  نیتان یاہو اور ٹرمپ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ بحالی تعلقات کے سمجھوتے  کو ماند کرنے کی کوشش ہے۔

لیکن  نیتان یاہو کے دوروں کے لازم و ملزوم حصے یعنی گندے کپڑوں کی تصدیق صرف ٹرمپ انتظامیہ ہی نہیں اوباما انتظامیہ کے حکام نے بھی کی ہے۔



متعللقہ خبریں