نائیجیریا: بوکوحرام کے حملے میں 11 دیہاتی ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے مسلح حملے میں 11 دیہاتی ہلاک ہو گئے

1492576
نائیجیریا: بوکوحرام کے حملے میں 11 دیہاتی ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی طرف سے کئے گئے مسلح حملے میں 11 دیہاتی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقے مائدوگوری  سے 90 کلو میٹر کی مسافت پر واقع گاوں واسارام میں بوکوحرام کے دہشت گردوں نے دیہاتیوں پر فائر کھول دیا۔

حملے میں 11 دیہاتی ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دہشت گردوں کی اکثریت زخمی حالت میں فرار ہو گئی۔



متعللقہ خبریں