لیبیا: وزیراعظم فائز السراج کا مستعفی ہونے کا اعلان

گزشتہ روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ  کے اواخر تک اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں

1492248
لیبیا: وزیراعظم فائز السراج  کا مستعفی ہونے کا اعلان

لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ فائز السراج اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ  کے اواخر تک اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ملک میں جاری مسلح تصادم کے خاتمے کے لیے متحارب گروپوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں ان حریف گروہوں نے اگلے 18ماہ کے اندر اندر ملک میں انتخابات کرانے اور ایک نئی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا تھا۔

فائز السراج کی حکومت میں پچھلے ماہ اس وقت داخلی اختلافات سامنے آئے تھے جب بدعنوانی اور طرابلس سمیت دیگر مغربی شہروں میں بجلی کی ترسیل منقطع کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں