ترکی اور یونان کے درمیان مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے: وولکان بوزکِر

مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان مسئلے کو ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ساتھ اور  پُر امن طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے: وولکان بوزکِر

1491626
ترکی اور یونان کے درمیان مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے: وولکان بوزکِر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں  صدر وولکان بوزکِر نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان مسئلے کو ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ساتھ اور  پُر امن طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے۔

وولکان بوزکِر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں منعقدہ تقریب  میں  اختیارات سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے  آئندہ ہفتے متوقع اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس اور ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان تناو کے بارے میں  سوال کے جواب میں بوز کِر نے کہا ہے کہ " میں حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں اور اصولی طور پر اس نوعیت کے مسائل  کو ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی سے حل کیا جانا چاہیے۔ترکی اور یونان نیٹو کے رُکن دو اتحادی اور مضبوط ثقافتی و اقتصادی تعلق کے حامل ملک ہیں۔ اور جہاں تک میری ترجیح کا تعلق ہے یقیناً میں دنیا اور علاقے میں امن و استحکام کا خواہشمند ہوں"۔

وولکان بوزکِر نے کہا ہے کہ وہ ، اقوام متحدہ کے 75 جنرل اسمبلی اجلاسوں کے دوران کووڈ۔19 کے موضوع پر خصوصی نشست کا بھی انعقاد کریں گےتاہم نشست کی تاریخ تاحال حتمی نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں