نائیجیریا:موٹر سائیکل سواروں کا مسلح حملہ،17 افراد ہلاک

مقامی پریس کے مطابق، صوبہ نائیجر سے متصل  رجاو نامی علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے یہ حملہ کیا جس میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1484930
نائیجیریا:موٹر سائیکل سواروں کا مسلح حملہ،17 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ نائیجر میں ہوئے مسلح حملے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پریس کے مطابق، صوبہ نائیجر سے متصل  رجاو نامی علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے یہ حملہ کیا جس میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 مقامی پولیس  افسر نے اس حملے کی تصدیق کی مگرہلاک شدگان کی صحیح تعداد کے بارے میں نہیں بتایا ۔

 صوبائی  گورنر ثانی بیلو  نے  بتایا ہے کہ علاقے میں حفاظتی اہلکار متعین کر دیئے  گئے ہیں اور عوام سے پر سکون رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

 دریں اثنا،  شیرورو نامی علاقے میں بھی بعض موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور 20 افراد کو اغوا کر کے لے گئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ مکینوں میں سے اکثر نے خوف کے مارے گھر بار ترک کر دیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں