"لارا" سمندری طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی اطلاع

گورنر جان بیل ایڈورڈز کے مطابق ،یہ  افراد درخت گرنے کے سبب ہلاک ہوئے جن میں ایک 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہے

1480897
"لارا" سمندری طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی اطلاع

سمندری طوفان لارا کے امریکی ریاست لوئیزیانا سے ٹکرانے کے بعد کم از کم3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گورنر جان بیل ایڈورڈز کے مطابق ،یہ  افراد درخت گرنے کے سبب ہلاک ہوئے جن میں ایک 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز جب یہ طوفان لوئیزیانا کے ساحلی علاقے کیمیرون سے ٹکرایا تو تیز ہواؤں کی رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

اب یہ طوفان اب ریاست آرکنساس کی طرف بڑھ گیا ہے اور اس کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

طوفان کے نقصانات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں