امریکی معیشت میں 32.9 فیصد کی ریکارڈ کساد بازاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ قلیل مدت کے اندر معیشت میں بہتری کا کوئی امکان نہیں اور وبا کی دوسری لہر نے اس عمل کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے

1465570
امریکی معیشت میں 32.9 فیصد کی  ریکارڈ کساد بازاری

متحدہ امریکہ کی معیشت کورونا وبا کے منفی اثرات کے باعث سال کی دوسری سہہ ماہی میں 32.9 فیصد کی ریکارڈ سطح پر کسا بازاری کی شکار ہوئی ہے تو ماہرینِ اقتصادیات  ملکی معیشت کے مستقبل  کے حوالے سے قنوطیت پسند ہیں۔

کورونا کا عالمی مرکز امریکہ اس وقت مالی اعتبار سے کٹھن حالات سے دو چار ہے۔

امریکی وزارت تجارت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مجموعی پیدوار گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال کے اسی دورانیہ میں 32.9 فیصد کم رہی ہے جس سے امریکی معیشت میں ریکارڈ سطح کی مندی کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ملک میں بے روزگار فنڈ کی درخواست دینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے تو صارف انڈکس  جولائی میں ایک بار پھر گراوٹ کا شکارہوا  ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قلیل مدت کے اندر معیشت میں بہتری کا کوئی امکان نہیں اور وبا کی دوسری لہر نے اس عمل کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں