چاڈ، بوکو حرام کے دہشت گردوں نے عید کے مقدس دن بھی خون کی ہولی کھیلی

حملہ آوروں نے 7 افراد کو اغوا بھی کر لیا اور گاوں  کے بعض مقامات کو نذرِ آتش کرتے ہوئے خوراک  کو بھی لے اڑے

1465429
چاڈ، بوکو حرام کے دہشت گردوں نے عید کے مقدس دن بھی خون کی ہولی کھیلی

چاڈ کے مغربی علاقے میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی پریس   کی خبروں کے مطابق  فوج کے ایک افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طاسِ چاڈ جھیل   کے جوار میں واقع ایک گاؤں پر دہشت گرد تنظیم نے مسلح حملہ کیا، جس سے 2 خواتین اور 8 مرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسی افسر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 7 افراد کو اغوا بھی کر لیا اور گاوں  کے بعض مقامات کو نذرِ آتش کرتے ہوئے خوراک  کو بھی لے اڑے۔

 

 



متعللقہ خبریں