حاجیوں کے قافلے مکّہ پہنچنا شروع ہو گئے

مقدس مقامات پر کورونا وائرس کے خلاف سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں

1462039
حاجیوں کے قافلے مکّہ پہنچنا شروع ہو گئے

سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے قافلے مکّہ آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق حاجیوں کے قافلے مکّہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور اس موقع پر مقدس مقامات پر کورونا وائرس کے خلاف سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

سعودی عرب وزارت حج و عمرہ نے بلا اجازت حج کی ممانعت کی تنبیہ کے باوجود اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب 16 افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے رواں سال حج کو صرف ملک میں مقیم افراد تک ہی محدود رکھنے اور بیرونی ممالک سے حاجی قبول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی وزیر صحت توفیق الرابعہ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حاجی 65 سال سے کم عمر اور پیچیدہ بیماریوں سے پاک ہوں گے۔



متعللقہ خبریں