بھارت اور جنوبی افریقہ میں اموات اور مریضوں کی تعداد میں بلندی کا عمل بدستور جاری

خطہ افریقہ میں عام وبا سے مجموعی جانی نقصان 14 ہزار 29 جبکہ مصدقہ  مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار تک ہو گئی

1456772
بھارت اور جنوبی افریقہ میں اموات اور مریضوں کی تعداد میں بلندی کا عمل بدستور جاری

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 694 اموات سے کورونا وائرس کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 619 جبکہ 31 ہزار 124 نئے کیسسز سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 6 ہزار تک ہو گئی ہے۔

ایران میں  کورونا گراف بدستور اپنے رحجان پر قائم ہے  ایک دن میں مزید 198 افراد کی ہلاکتوں سے ملک میں مجموعی جانی نقصان 13 ہزار 608،  جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

2 ہزار 370 جانی نقصان ہونے والے سعودی عرب میں   یومیہ نئے مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ ملک میں 2 لاکھ 44 ہزار افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

بعض دیگر عرب ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں  ہے: عمان :290، کویت:402، قطر:152، تیونس :50

بنگلہ دیش میں گزشتہ  24 گھنٹوں میں 39 اموات اور 2 ہزار 733 کورونا کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

عام وبا سے 3 ہزار 522  جانی نقصان  اور 86 ہزار سے زائد افراد کے متاثر ہونے والے عراق میں  کووڈ۔19  کے باعث جزوی کرفیو کے نفاذ میں نرمی لائی گئی ہے تو  کچھ مدت سے  بند ہوائی اڈوں اور شاپنگ مالز کو دوبارہ سے کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خطہ افریقہ میں عام وبا سے مجموعی جانی نقصان 14 ہزار 29 جبکہ مصدقہ  مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار تک ہو گئی۔

خطے میں ابتک سب سے زیادہ جانی نقصان  جنوبی افریقہ میں ہوا ہے جہاں پر 4 ہزار 453 افراد کو وائرس نے موت کی نیند سُلا دیا ہے۔  مصر میں 4 ہزار 67 اور الجزائر میں 1 ہزار 40 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

انڈونیشیا میں  بھی  وبا سے اموات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جہاں پر  کل 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو  ڈیڑھ ہزار سے زائد میں وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں