بھارت اور جنوبی افریقہ میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی بدستور برقرار

جنوبی افریقہ میں  وائرس کاپھیلاؤ کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے

1451311
بھارت اور جنوبی افریقہ  میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی بدستور برقرار

بھارت میں کل مزید 482 افراد  کے کورونا سے موت کے منہ میں جانے  کے بعد ملک میں مجموعی جانی نقصان 20 ہزار 642 تک جا پہنچا  ہے۔ ایک دن میں 22 ہزار 752 نئے کیسسز کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

4 ہزار 634 افراد کے ہلاک ہونے والے عوامی جمہوریہ چین میں مزید 7 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

روس میں کورونا نے 10 ہزار 667 افراد کی جانیں لی ہیں تو متاثرین کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایران  میں  اموات کا گراف تسلسل سے بلندی کی جانب مائل ہے، کل 200 افراد وائرس سے شکست کھا گئے جبکہ2 ہزار 637  افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

2 ہزار 151 اموات ہونے والے بنگلہ دیش میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار کو پار کر گئی ہے۔

سعودی عرب  میں کووڈ۔19 گراف متوازی شکل میں برقرار ہے کل اس ملک میں 49 افراد مہلک مرض سے اللہ کو پیارے ہو گئے  تو متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں عام وبا سے ابتک 285 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔  امراض کے کنٹرول اور سدباب مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  بتایا گیا ہے کہ ملک میں کل 63 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جن  میں سے 33 کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔

اسرائیل میں کل 342 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو مجموعی متاثرین کی تعداد 32 ہزر سے زائد ہے۔

جنوبی افریقہ میں  وائرس کاپھیلاؤ کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک 192 افراد  وائرس سے شکست کھا گئے ہیں تو10 ہزار 134 افراد  میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔ مجموعی واقعات کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار ہے۔

انڈونیشیا میں  کورونا کے باعث 2 برسوں تک نئے سرکاری  ملازمین کی برتی  نہ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں