امریکہ 5 ممالک کے ہاتھ 7 بلین 480 ملین ڈالر کی عسکری فروخت کرے گا

امریکہ کی وزارت خارجہ نے 5 ممالک کے ہاتھ 7 بلین 480 ملین ڈالر مالیت کی عسکری فروخت کی منظوری دے دی

1450315
امریکہ 5 ممالک کے ہاتھ 7 بلین 480 ملین ڈالر کی عسکری فروخت کرے گا

امریکہ کی وزارت خارجہ نے 5 ممالک کے ہاتھ 7 بلین 480 ملین ڈالر مالیت کی عسکری فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق "خارجہ عسکری فروخت کے دائرہ کار میں فرانس کو 2 بلین ڈالر مالیت کے 3 عدد ترقی یافتہ E-2D ہاک آئی طیارے اور ان سے متعلقہ سامان کی، انڈونیشیا کو 2 بلین ڈالر مالیت کے 8 عدد MV-22 اوسپرے ہیلی کاپٹروں کی، اسرائیل کے ہاتھ 3 بلین ڈالر مالیت کے 990 ملین گیلن جیٹ ایندھن کی، لتھوانیا کے لئے 380 ملین ڈالر کے 6 عدد UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں اور ارجنٹائن کے ہاتھ 100 ملین ڈالر مالیت کی 27 عدد M1126اسٹرائیکر فوجی رسل رسائل کی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے"۔



متعللقہ خبریں