ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ کی حد کو عبور کر گئی

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں  3 ہزار 938 نئے کیسسز کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 75 ہزار  کے قریب پہنچ گئی

1444400
ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ کی حد کو عبور کر گئی

دنیا بھر میں  وبا سے  سب سے زیادہ متاثرہ چوتھے ملک ہندوستان میں کل مزید 381 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 690  ہو گئی ہے تو  18 ہزار 276 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں  3 ہزار 938 نئے کیسسز کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 75 ہزار  کے قریب پہنچ گئی۔

ایک دن میں مزید122  افراد کے ہلاک ہونے والے ایران میں  10ہزار سے زائد افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عراق میں  وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آئی ہے ملک میں ایک دن میں ریکارڈ تعداد 122 اموات  رپورٹ ہوئی ہیں ۔ 2 ہزار 54 افراد میں ٹیسٹ مثبت آنے سے متاثرین کی  تعداد 41 ہزار سے متجاوز ہو گئی۔

بنگلہ دیش  عالمی فہرست میں 17 ویں نمبر پرآگیا ہے جہاں پر 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

8 ہزار 969  افراد کے وائرس کے ہاتھوں شکست کھانے والے  روس میں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار  ہو چکی ہے کہ روسی فیڈرل ٹورزم ایجنسی  کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک کے 67  علاقوں میں یکم جولائی سے ٹورزم سیزن شروع کر دیا جائیگا۔

کرغزستان کے صدارتی دفتر میں 9 ملازمین میں  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے  کے بعد اس دفتر کے متاثرین کی تعداد 17 ہو گئی ۔  صدر سورون بائے  جین بیکووف میں وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

چین میں   کل 21 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خطہ افریقہ میں  سب سے زیادہ متاثرہ ملک جنوبی افریقہ ہے جہا ں پر 2 ہزار 340 افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں اور 1 لاکھ 25 ہزار متاثر ہیں۔

اس خطے میں مجموعی طور پر 9 ہزار 317 جانی نقصان اور 3 لاکھ 63 ہزار مصدقہ مریضوں کی اطلاعات ہیں۔



متعللقہ خبریں