چین میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ تا حال برقرار

بنگلہ دیش میں نئے کیسسز کا گراف بدستور بلندی کی جانب مائل ہے جہاں پر 1 لاکھ 26 ہزار مریض  ہیں اور 1 ہزار 621 جان  کی بازی ہار چکے ہیں

1443717
چین میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ تا حال برقرار

چین میں بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے شنگھائی میں 2 اور دارالحکومت بیجنگ میں 11 سمیت کورونا وائرس کے 13 نئے واقعات سامنے آئے ہیں، چین نے کسی نئے جانی نقصان کی رپورٹ نہیں دی تو ملک میں  وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 83 ہزار 462  ہو گئی ہے۔

وبا پھوٹنے سے ابتک 282 افراد کے موت کے منہ میں جانے والے جنوبی کوریا  میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں مجموعی واقعات کی تعداد 12 ہزار 602 ہے۔

بھارت میں   ایک دن میں مزید 407 ہلاکتوں سے    کورونا کا نشانہ بننے والے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 301 ہوگئی ہے تو 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 296 افراد میں ٹیسٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 134کی ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 10 ہزار 130 جبکہ کل متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں نئے کیسسز کا گراف بدستور بلندی کی جانب مائل ہے جہاں پر 1 لاکھ 26 ہزار مریض  ہیں اور 1 ہزار 621 جان  کی بازی ہار چکے ہیں۔

سعودی عرب میں ایک دن میں41 اموات  کے بعد مجموعی جانی نقصان 1 ہزار 428 جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

مزید 87 افراد جان بحق ہونے والے جنوبی افریقہ میں ایک دن میں 6 ہزار 579 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

مصر میں کل 83 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تو مریضوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عراق میں کل ریکارڈ تعداد 107   افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، 2 ہزار 437  افراد کے مثبت ٹیسٹ کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

خطہ افریقہ میں کووڈ۔19 سے ابتک 9 ہزار 103 اموات ہوئی ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد 3لاکھ 50 ہزار سے متجاوز  ہے۔

 



متعللقہ خبریں