" تحفظ حقوق فلسطین"پاکستان کی پیش کردہ قراردادیں بھاری اکثریت سے حقوق انسانی کونسل میں قبول

پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل نے  مقبوضہ  فلسطینی  علاقوں میں  قائم غیر قانونی یہودی بستیوں کے منصوبے کے خلاف   فلسطینی حمایت میں قراردادیں قبول کرلی ہیں

1441667
" تحفظ حقوق فلسطین"پاکستان کی پیش کردہ قراردادیں بھاری اکثریت سے حقوق انسانی کونسل میں قبول

 اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل نے  مقبوضہ  فلسطینی  علاقوں میں  قائم غیر قانونی یہودی بستیوں کے منصوبے کے خلاف   فلسطینی حمایت میں قراردادیں قبول کرلی ہیں ۔

 سویٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں  کونسل کی 43 ویں نشست میں  یہ  قرارداد پاکستان  نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پیش کی جس کے بعد اس پر 47 رکنی ممالک نے رائے دہی کی ۔

 اسرائیل مخالف اس قرارداد میں   36 نے اس کی حمایت ،2 نے اس کی مخالفت  جبکہ 9  غیر حاضر رہے ۔

قرارداد کی منظوری کے بعد  اقوام متحدہ  کا حقوق انسانی کمیشن   اسرائیل کے اس نا جائز منصوبے پر ایک رپورٹ  کونسل کی 46 ویں نشست میں پیش کرے گا۔

 کونسل میں دوبارہ سے  پاکستان کی جانب سے اسلامی تعاون تنظِم کی معرفت  فلسطینی عوام کے تحفظ حقوق پر مبنی ایک قرارداد پیش کی گئی جسے 43 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ۔

اسلامی تعاون تنظیم کی ایک دیگر قرار جو کہ  گولان کی پہاڑیوں اور حقوق انسانی سے متعلق تھی  اسے بھی 26 ووٹوں سے قبول کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں