کورونا وائرس: 4 لاکھ 63 ہزار اموات، 87 لاکھ 66 ہزار متاثرین

متعدد امریکی ریاستوں میں کورونا کا گراف دوبارہ سے بلندی کی جانب مائل، برازیل میں ریکارڈ یومیہ کیسسز

1439750
کورونا وائرس: 4 لاکھ 63 ہزار اموات، 87 لاکھ 66 ہزار متاثرین

کورونا وائرس سے  دیا بھر میں 4 لاکھ 63 ہزار افراد موت  کے منہ میں چلے گئےجبکہ  87 لاکھ 66 ہزار سے زائد  اس کی زد میں آچکے ہیں، اس دوران 46 لاکھ سے زائد  روبہ صحت بھی ہوئے ہیں۔

1 لاکھ22 ہزار  تک جانی نقصان اور 23 لاکھ کے قریب متاثر ین  ہونے والے متحدہ امریکہ میں  ریاست فلوریڈا کے کورونا کے نئے مرکز ہو سکنے پر خبردار کیا گیا ہے۔  اس ریاست میں  ایک دن میں 3 ہزار 822 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے  ہیں جبکہ 89 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ الاباما، ایریزون، کیلیفورنیا، نیویڈا، نارتھ کیرولینا، اوکلاہاما، اوریگون، ساؤتھ کیرولینا  اور ٹیکساس میں کووڈ۔19 کے مصدقہ مریضوں کا گراف دوبارہ سے بلندی کی جانب  رخ اختیار کر گیا ہے۔

وائرس سے متاثرہ دوسرے نمبر کے ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1206 افراد وائرس کا شکار بنے ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 49 ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔  وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 55 ہزار  نئے کیسسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد ایک ملین کی حد کو پار کر گئی۔

میکسیکو میں ایک دن میں مزید 647 اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 20 ہزار 394 جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

یورپ میں وائر سکے مرکز  برطانیہ میں کل شام 173 اموات اور 1 ہزار 346 کیسسز رپورٹ ہونے سے  یہ تعداد بالترتیب 42 ہزار 461 اور 3 لاکھ 1 ہزار 185 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک مین جانی نقصان 34 ہزار 561 تک پہنچ گیا ۔ اس ملک میں  تا حال 21 ہزار 543 افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

فرانس میں اموات کی تعداد گراوٹ کے ساتھ جاری ہے مزید 14 ہلاکتوں سے ملک میں کل جانی نقصان 29 ہزار 617 ہے۔

کینیڈا میں دو دنوں میں 89 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد8 ہزار  396 ہو گئی تو اس ملک میں 1 لاکھ2 ہزار افراد وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔

پیرو میں 24 گھنٹوں میں 199 افراد وائرس سے شکست کھا گئے مجموعی اموات 7ہزار 660 جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 48 تک ہو گئی۔

جنوبی اور لاطینی امریکہ کے بعض دیگر ممالک میں اموات کی تعداد: ایکواڈور:4 ہزار 156، کولمبیا 2 ہزار 45



متعللقہ خبریں