کورونا وائرس: مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر

حالیہ 24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر، قزاقستان کے صدر نورسلطان نذر بائیوف میں بھی وائرس کی تشخیص

1438770
کورونا وائرس: مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 30 سے اور مریضوں کی تعداد 84 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 42 ہزار ہے۔

وائرس کے گڑھ ملک چین میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 21 دارالحکومت بیجنگ سے ہیں۔ اس طرح 12 جون سے اب تک بیجنگ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں مزید ایک شخص کے اضافے سے اموات کی تعداد 280 اور مزید 59 کیسز کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد 12 ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں 4 دن کے بعد حالیہ 24 گھنٹوں میں اموات کی یومیہ تعداد دوبارہ سے 100 سے کم ہو کر 87 پر آ گئی ہے۔ وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے کہا ہے کہ ملک میں اموات کی کُل تعداد 9 ہزار 272 اور 2 ہزار 596 کیسز کے اضافے سے ملک بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 647 ہو گئی ہے۔ نائب وزیر صحت ایریچ حریرچی نے کہا ہے کہ ملک میں وباء ایک سال تک جاری رہ سکتی ہے۔

مزید 3 اموات کے ساتھ کویت میں اموات کی تعداد 306 اور مریضوں کی تعداد 37 ہزار 533 ہو گئی ہے۔

عمان میں 2 افراد کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 16 اور 810 نئے کیسز کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 26 ہزار 79 ہو گئی ہے۔

قطر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 82 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 711 ہو گئی ہے۔

مراکش کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق ملک میں 54 نئے کیسز کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 8 ہزار 985 ہو گئی ہے ۔ اموات کی تعداد 23 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 960 ہے۔

دس اموات اور 484 کورنا کیسز کے ساتھ لیبیا میں وباء کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں جمعے اور ہفتے کے دن کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتے کے دیگر دنوں میں شام 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگایا جائے گا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 12 ہزار 274 اور 12 ہزار 881 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 946 ہو گئی ہے ۔ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بھارت اس وقت دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

تین ہزار 93 اموات کے ساتھ پاکستان میں حالیہ24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 358 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان حالیہ 24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

انڈونیشیا  میں اموات کی تعداد 2 ہزار 339 اور مریضوں کی تعداد 42 ہزار 762 ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 7 ہزار 249 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

گراف کچھ اس طرح ہے:

مصر میں اموات کی تعداد ایک ہزار 850

جنوبی افریقہ میں ایک ہزار 674

الجزائر میں 799

سوڈان 487 اور نائیجیریا میں 469 ہے۔

برّ اعظم افریقہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار ہے۔

97 اموات اور 15 ہزار 877 مریضوں کے ساتھ قزاقستان میں ملک کے بانی صدر نورسلطان نذر بائیوف میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس سے قبل وزیر صحت یلجان بیرتانوف اور اسمبلی کے اسپیکر نورلان نگماتولین کے بھی وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کرغستان میں اموات کی تعداد 31 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

ازبکستان میں اموات کی تعداد 19 اور مریضوں کی تعداد 5 ہزار 697 ہو گئی ہے۔

یوکرائن میں اموات کی تعداد 966 اور مریضوں کی تعداد 34 ہزار 63 ہو گئی ہے۔ وزیر صحت وکٹر لیاشکو کے مطابق کیسز میں اضافے کی وجہ حفاظتی تدابیر میں نرمی ہے۔

جارجیا میں اموات کی تعداد 14 اور مریضوں کی تعداد 896 ہے۔

آرمینیا میں اموات 309 اور مریضوں کی تعداد 18 ہزار 698

روس میں اموات کی تعداد 7 ہزار 660

بنگلہ دیش میں ایک ہزار 305

فلپائن میں ایک ہزار 108

سعودی عرب میں ایک ہزار 91 اور جاپان میں اموات کی تعداد 950 ہے۔



متعللقہ خبریں