چاڈ: ہمارے پاس صرف ترکی کی طرف سے بھیجے گئے 25 وینٹی لیٹر ہیں

اس وقت ہمارے پاس صرف ترکی کی طرف سے بھیجے گئے 25 وینٹی لیٹر موجود ہیں: وزیر صحت محمود یوسف خیال

1436708
چاڈ: ہمارے پاس صرف ترکی کی طرف سے بھیجے گئے 25 وینٹی لیٹر ہیں

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چاڈ کی مدد کرنے والا واحد ملک ترکی ہے۔

چاڈ کے وزیر صحت محمود یوسف خیال نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں طبّی آلات کی کمیابی جیسی مشکلات کا سامنا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے پاس صرف ترکی کی طرف سے بھیجے گئے 25 وینٹی لیٹر ہیں"۔

محمود یوسف خیال نے اسمبلی کی نشست میں حزب اختلاف کی طرف سے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اٹھائے گئے اقدامات اور اس سے متعلقہ طبّی آلات کی صورتحال کے بارے میں سوال کے جواب کہا ہے کہ دارالحکومت انجامینا اور بعض دیگر صوبوں میں ماسک تقسیم کئے گئے ہیں۔

خیال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صحت کے عملے کی مدد کے لئے وینٹی لیٹروں جیسے طبّی آلات موجود نہیں ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس صرف ترکی کی طرف سے بھیجے گئے 25 وینٹی لیٹر موجود ہیں"۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے وزارت صحت کی طرف سے تیار کئے گئے اور ایک ایمبولینس اور دیگر طبّی لوازمات پر مشتمل امدادی سامان کو وزارت دفاع کے کارگو طیارے کے ذریعے 26 مئی کو چاڈ بھیجا گیا تھا۔

چاڈ میں کورونا وباء کی وجہ سے اس وقت تک 73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 850 ہے۔



متعللقہ خبریں