امریکہ کے واقعات ملک میں موجود بعض دیرینہ بحرانوں کا اظہار ہیں: پوتن

امریکہ کے واقعات ملک کے دیرینہ داخلی بحرانوں کا اظہار ہیں، کورونا وائرس وباء ملک کے متعدد مسائل کو منظر عام پر لے آئی ہے: پوتن

1435730
امریکہ کے واقعات ملک میں موجود بعض دیرینہ بحرانوں کا اظہار ہیں: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ کے واقعات ملک میں موجود بعض دیرینہ بحرانوں کا اظہار ہیں۔

صدر پوتن نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل روسیہ 1 کے لئے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں ایک افریقہ النسل امریکی شہری کی پولیس تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کا جائزہ لیا ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ میں پیش آنے والے واقعات ملک کے بعض دیرینہ داخلی بحرانوں کا اظہار ہیں۔ ان بحرانوں کا ہم صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے پہلے دن سے ہی مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جمہوری شکل میں انتخابات جیتے لیکن ناکام ہونے والا فریق ان کی جائز حکومت پر تنقید کے لئے ہر طرح کی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔

پوتن نے ملک کے سیاسی نظام میں بھی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء امریکہ کے متعدد مسائل کو منظر عام پر لے آئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں مسائل کی جڑ پارٹی گروپوں کے مفادات کو پورے معاشرے اور عوام کے مفادات سے بالا رکھنا ہے۔

ولادی میر پوتن نے دعوی کیا ہے کہ نئے ٹائپ کے اسلحے کی پیداوار میں روس پہلے نمبر پر ہے۔ ہم صرف موجود اسلحے کو ہی جدید نہیں بنا رہے نئے کمپلیکس بھی متعارف کروا رہے ہیں اور اس حوالے سے ہمیں دنیا میں نمبر ون کہا جا سکتا ہے۔

فوجی شعبے میں سرفہرست ممالک کے پاس ہائپر سونک اسلحہ نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوتن نے کہا ہے کہ "جب تک ہمارے اتحادی اس اسلحے کے مالک بنیں گے ہم ایک قوی احتمال کے مطابق اس اسلحے کا توڑ کرنے والے آلات کے مالک بن چکے ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں