امریکہ: فلائڈ کے بعد بروکس کی ہلاکت، اٹلانٹا میں احتجاجی مظاہرے جاری

اٹلانٹا میں افریقہ النسل امریکی شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے تشدد میں تبدیل ہو گئے

1435500
امریکہ: فلائڈ کے بعد بروکس کی ہلاکت، اٹلانٹا میں احتجاجی مظاہرے جاری

امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں افریقہ النسل امریکی شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے تشدد میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں جمعہ کی شام افریقہ النسل رائشرڈ بروکس کے پولیس پر الیکٹرک شاک پستول تاننے پر پولیس نے گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا جس کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے دن بھر جاری رہے۔

اٹلانٹا پولیس ڈائریکٹر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور جس ریسٹورنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا اس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے شام کے وقت شہر کی بائی پاس شاہراہ کو بھی بند کر دیا اور بعد ازاں ریسٹورنٹ کے سامنے آگ جلا کر بروکس کی موت کے خلاف احتجاج کیا۔

مختصر مدت کے بعد مظاہرین نے ریسٹورنٹ کو نذرِ آتش کر دیا۔

وقتاً فوقتاً مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے کثیر تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ بروکس جمعہ کی شام ریسٹورینٹ کی گاڑی پارک سروس کی قطار میں انتظار کے دوران گاڑی میں سو گیا۔ بعد ازاں پولیس کے اسے بیدار کرنے پر ان کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔

بروکس نے گاڑی سے اتر کر پولیس کی الیکٹرک شاک پستول لے کر اسے پولیس پر تان لیا جس پر پولیس کی طرف سے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کے مینا سوٹے میں پولیس تشدد کے نتیجے میں افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت سے ایک مختصر مدت کے بعد پیش آنے کی وجہ سے شہر میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک کے متعدد شہروں میں ابھی تک جارج فلائد کے لئے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں