کورونا سے 4 لاکھ 26 ہزار اموات، 76 لاکھ سے زائد متاثرہ

4 جولائی تک امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر جائیگی، سی ڈی سی

1435153
کورونا سے 4 لاکھ 26 ہزار اموات، 76 لاکھ سے زائد متاثرہ

مہلک وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد 76 لاکھ 80 ہزار  ہے، 38 لاکھ 90 ہزار مریضوں نے وائرس کو شکست بھی دی ہے۔

ایک  لاکھ 16 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہونے والے متحدہ امریکہ میں  سی ڈی سی  نے اعلان کیا ہے کہ 4 جولائی تک یہ تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر جائیگی۔

یومیہ اموات میں برازیل تا حال  امریکہ سے آگے ہے جہاں پر کل 843 مریض چل بسے،  جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار کے قریب پہنچ گئی، ملک میں 8 لاکھ 30 ہزار کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56 ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 34 ہزار 223  ہو گئی ، جبکہ ملک میں 336 نئے کیسسز سامنے آئے  ہیں۔

فرانس میں  ایک دن میں مزید 24 مریض وائرس کا شکار بنے جس سے مجموعی تعداد 29 ہزار 374 جبکہ  مصدقہ  کیسسز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  202 اموات ہونے والے برطانیہ میں ڈیڑھ ہزار  نئے کیسسز سامنے آئے ہیں ، اس ملک مجموعی جانی نقصان 41 ہزار 481 ہے۔

اسپین میں گزشتہ 5 دنوں میں وائرس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ وزارت ِ صحت  نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 27 ہزار 136 افراد کورونا کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔  ملک میں 15 جون سے  مزید نرمیاں لائے جانے  اور پرتگال کے ساتھ شمالی سرحدوں کو کھولتے ہوئے بعض علاقوں میں سیاحوں کے داخلے کی اجازت دے دی جائیگی۔

دس  ملین آبادی والے ملک سویڈن میں کووڈ۔19 سے 4 ہزار  854 افراد لقمہ اجل بنے ہیں تو ملک میں ابتک 50 ہزار مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

ناروے میں 242، جبکہ فن لینڈ میں 325 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو ان دونوں ممالک نے پیر کے روز  سویڈن کے علاوہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ سویڈن کے ردِ عمل کا موجب بنا ہے۔



متعللقہ خبریں