"ہمارے فوجیوں کےخلاف تحقیقات کی جرات"ٹرمپ نے عالمی عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں، خفیہ ایجنسی حکام اور اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کے خلاف جنگی جرائم پر مشتمل تحقیقات پرععالمی جرائم کی عدالت کے اہلکاروں پر اقتصادی و سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دے دیا ہے

1434473
"ہمارے فوجیوں کےخلاف تحقیقات کی جرات"ٹرمپ نے عالمی عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں لگا دیں

عالمی عدالت کی جانب سے امریکہ کےخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے فیصلے کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے عالمی عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

خبر کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں، خفیہ ایجنسی حکام اور اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کے خلاف جنگی جرائم پر مشتمل تحقیقات پرععالمی جرائم کی عدالت کے اہلکاروں پر اقتصادی و سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے عالمی عدالت پر پابندیاںسرکاری  حکم نامے کے تحت عائد کی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کیخلاف تحقیقات میں شامل ہر فرد پر پابندیاں لاگو ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت نے امریکہ کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا،

عدالت نے اسرائیل کے فلسطینیوں پر جرائم کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نے حکم نامے میں عالمی عدالت کے اختیار کو مسترد کردیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلیگ میکینی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے اقدامات امریکی عوام کے حقوق پرحملہ ہیں،اور وہ اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو غیر منصفانہ قانونی کارروائی سے بچائے گا۔

علاوہ ازیں، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے عالمی فوجداری عدالت کو" کینگرو عدالت" کا خطاب دے دیا،

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کو کینگرو عدالت سے خطرہ ہے، اقتصادی پابندیوں کا تعین مقدمات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ عالمی عدالت کے اہلکاروں پر ویزا پابندیوں میں ان کے اہل خانہ بھی شامل ہوں گے، اہلکاروں کےاہل خانہ کو امریکہ میں خریداری اور تفریح کی اجاز ت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں