حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: حکومت زمبابوے
زمبابوے کی فوج نے ان دعووں کو مسترد کر دیاہے کہ صدر ایمرسن مناگ گاوا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی ہے
1433873
زمبابوے کی فوج نے ان دعووں کو مسترد کر دیاہے کہ صدر ایمرسن مناگ گاوا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مقامی پریس کے مطابق، وزیر داخلہ کازمبا کازمبا اور بعض فوجی عہدے داروں نے دارالحکومت ہرارے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان دعووں کی تردید کی ۔
انہوں نے کہا کہ ان خبروں کا مقصد صدر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے اور حکومت ان کی نفی کرتی ہے۔
صدر مناگ گاوا نومبر 2017 میں فوجی بغاوت کے بعد سابق صدر رابرٹ موگابے کی جگہ اقتدار پر فائز ہوئے تھے۔