امریکہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک افریقہ النسل امریکی فضائیہ کا کمانڈر منتخب ہو گیا

امریکی سینٹ نے افریقہ النسل جنرل چارلس کیو براون جے آر کو فضائیہ کا کمانڈر متعین کرنے کی منظوری دے دی

1433031
امریکہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک افریقہ النسل امریکی فضائیہ کا کمانڈر منتخب ہو گیا

امریکی سینٹ نے افریقہ النسل جنرل چارلس کیو براون جے آر کو فضائیہ کا کمانڈر متعین کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری سے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک افریقہ النسل جرنیل فضائیہ کے کمانڈر کے فرائض ادا کرے گا۔

اطلاع کے مطابق جنرل براون کو صدر ٹرمپ کی طرف سے فضائیہ کے کمانڈر کا امیدوار دکھایا گیا اور انہوں نے سینٹ کی مکمل حمایت حاصل کر لی ہے۔

رائے شماری میں شامل 98 سینٹروں میں سے سب نے ان کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا۔

اس تعیناتی کا امریکہ میں افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی پولیس تشدد کے نتیجے میں موت اور اس کے بعد ملک بھر میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونا مرکز توجہ بنا ہے۔

جنرل براون اس سے قبل امریکہ ہند پیسیفک ائیر فورسز کے کمانڈر کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے تھے۔

ٹرمپ نے ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "امریکہ کے پہلے ایفروامریکن فورسز کمانڈر کی حیثیت سے جنرل چارلس براون کو فضائیہ کا کمانڈر بنانے کا فیصلہ سینٹ میں منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ امریکہ کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ چارلس براون بہت محبِ وطن اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے بے چین ہوں"۔



متعللقہ خبریں