لیبیا:سرت شہر کے جنوبی علاقوں سے حفتر ملیشیا پسپا، سرکاری فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

واضح رہے کہ ان علاقوں مین گزشتہ ہفتے کے روز سے راہ فتح نامی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں لیبیائی فوج  نے گزشتہ روز سرت کو حفتر ملیشیا سے پاک کروالیا ہے

1431497
لیبیا:سرت شہر کے جنوبی علاقوں سے حفتر ملیشیا پسپا، سرکاری فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

لیبیائی  فوج نے سرت نامی  شہر کے جنوبی علاقوں کو باغی حفتر ملیشیا کے چنگل سے آزاد کروا لیا ہے۔

سرت اور جفرا میں جاری آپریشن  ونگ کے مطابق، جارف اور کبابہ کے علاقوں کو ملیشیا سے پاک کر دیا گیاہے تاہم اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ ان علاقوں مین گزشتہ ہفتے کے روز سے راہ فتح نامی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں لیبیائی فوج  نے گزشتہ روز سرت کو حفتر ملیشیا سے ہاک کرنے کی خاطر شہر کے مضافاتی علاقوں میں فوج کی بھاری نفری  روانہ کی تھی۔

لیبیا کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا  نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ہم ملک کے چپے چپے کو باغیوں سے آزاد کروائیں گے  جبکہ  ہمارے وقار،جذبہ جہاد اور تاریخی عظمت کی علامت مشرقی لیبیا کو جنگجووں سے پاک کرنے تک یہ جنگ جار ی رہے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں