نائیجیریا میں مسلح حملہ،18 افراد ہلاک متعدد زخمی

کاتسینہ  پولیس سربراہ گامبو عیسی کے مطابق ، بعض نا معلوم مسلح افراد نے فاسکاری نامی علاقے  پر حملہ کر دیا  جس میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1427345
نائیجیریا میں مسلح حملہ،18 افراد ہلاک متعدد زخمی

 مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مغرب میں ایک مسلح حملے کے دوران 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

 کاتسینہ  پولیس سربراہ گامبو عیسی کے مطابق ، بعض نا معلوم مسلح افراد نے فاسکاری نامی علاقے  پر حملہ کر دیا  جس میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 پولیس سربراہ نے بتایا کہ  مسلح افراد نے بیشتر گھروں کو بھی نذر آتش کرتےہوئے  کھانے پینے کی اشیا لوٹ لیں۔

 علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 شمال مغربی نائیجیریا  فولانی  قبیلے اور کاشت کاروں کے درمیان جھڑپوں  سے متاثرہ علاقہ ہے جہاں 4 روز قبل بھی مسلح افراد کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں