دنیا بھر میں 3 لاکھ 67 ہزار افراد کو کورونا نے نگل لیا

نیو یارک میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق عوام کا 14 فیصد کورونا کے زیر اثر آنے کے بعد خود بخود صحت یاب ہو چکا ہے

1426097
دنیا بھر میں 3 لاکھ 67 ہزار افراد  کو کورونا نے نگل لیا

دنیا بھر میں 3 لاکھ 66 ہزار 920  افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 6 ملین 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

1 لاکھ 4 ہزار 500 افراد کے لقمہ اجل بننے والے  وبا کے مرکز امریکہ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ نیو یارک میں  متاثرین کی تعداد  کے سرکاری اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہو سکنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شعبہ صحت کے جانب سے کی گئی  تحقیقات کے دائرہ عمل میں 15 ہزار افراد کے خون کے نمونوں  پر اینٹی باڈی ٹیسٹ کیے گئے۔ جن کے مطابق 14 فیصد  میں  کورونا کی زد میں آنے کے بعد صحتیاب ہونے کا  تعین ہوا ہے۔  اگر ان نتائج کو پورے  علاقے کی آبادی کے حوالے سے سوچیں تو  یہ کہا جا سکتا جا سکتا ہے کہ نیو یارک میں 20 لاکھ سے زائد لوگ کورونا    کی زد میں آ چکے ہیں۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر می ابتک 3 لاکھ 76 ہزار افراد  وائرس سے متاثر ہوئے  اور 29 ہزار وائرس سے ہلاک ہو گئے۔  اس ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ  8  جون سے  ریاست میں معمول کی زندگی کی جانب لوٹنے کا عمل شروع ہو جائیگا۔

برطانیہ میں ایک دن میں مزید 324 اموات کے بعد مجموعی جانی نقصان 38 ہزار 161 تک جا پہنچا ہے۔ ملک میں 2 ہزار 95  نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں تو  ملک میں 2 لاکھ 71 ہزار افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ 

اٹلی میں  33 ہزار 229 افراد وائرس کا نشانہ بنے  ہیں  تو ملک میں نئے کیسسز  کی تعداد میں کافی حد تک گراوٹ آ گئی ہے۔

فرانس  میں   جانی نقصان 28 ہزار 714  ہے  جبکہ 2 لاکھ 24 ہزار  افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

 اسپین میں ایک دن میں 2 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں تو یہاں پر جانی نقصان 27ہزار 121 ہے۔  مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار ہے۔

ارجنٹائن میں وائرس کے خلاف تدابیر جاری ہیں۔   ڈیلیوری کرنے والے افراد نے لاک ڈاؤن کے باوجود احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں کووڈ۔19 سے 24 گھنٹوں میں 371 افراد  جان کی بازی ہارے ہیں تو مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 415 تک جا پہنچی  ہے۔  ملک میں 85 ہزار افراد متاثر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں 1 ہزار 124 افراد وائرس سے شکست کھا گئے ، جس کے بعد ملک میں مجموعی جانی نقصان 28 ہزار کے قریب  پہنچ گیا ہے۔

کینیڈین شہر البرٹا میں کل  کرونا کے بعد پہلی بار نماز جمعہ ادا کی گئی ۔

 



متعللقہ خبریں