روس: فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈگ، عملہ ہلاک

چکوٹکا میں MI.8 فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

1423591
روس: فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈگ، عملہ ہلاک

روس کے مشرقی علاقے چکوٹکا میں MI.8 فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے پیش انے والے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق MI.8 فوجی ہیلی کاپٹر نے چکوٹکا کے اوگولنئیے کوپی ائیر پورٹ کے قریب تربیتی پرواز کے دوران ہنگامی لینڈنگ کی۔

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس سے بات کرتے ہوئے وزارت دفاع کے افسر نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کی ٹیم میں شامل 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر کو آگ لگ گئی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے دارالحکومت ماسکو میں بھی MI.8 فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں